10 ستمبر، 2017، 11:51 AM

شمالی کوریا نے نکی ہیلی کو سیاسی فاحشہ قراردیدیا

شمالی کوریا نے نکی ہیلی کو سیاسی فاحشہ قراردیدیا

شمالی کوریا نے اپنے میزائل تجربات پر امریکی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کو سیاسی فاحشہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نکی ہیلی اپنی زبان کو قابو میں رکھیں ورنہ امریکی انتظامیہ کو ان کی بے وقوفی اور زبان درازی کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے میزائل تجربات پر امریکی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کو سیاسی فاحشہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نکی ہیلی اپنی زبان کو قابو میں رکھیں ورنہ امریکی انتظامیہ کو ان کی بے وقوفی اور زبان درازی کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کی سینٹرل نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نکی ہیلی ایک سیاسی فاحشہ ہیں جو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ہم پر پابندیاں عائد کرنے اور دباؤ بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ شمالی کوریا نے خبردار کیا کہ نکی ہیلی اپنی زبان کو قابو میں رکھیں ورنہ امریکی انتظامیہ کو ان کی بے وقوفی اور زبان درازی کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سلامتی کونسل کے اجلاس میں نکلی ہیلی نے شمالی کوریا کی جانب سے کیے جانے والے ہائیڈروجن بم کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی کوریا جنگ پر آمادہ نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا تھا کہ شمالی کوریا پر سخت ترین پابندیاں عائد کی جائیں۔

News ID 1875160

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha